اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ(ن) لیگ اور پی پی نے اتحاد کیا تو روزانہ ایک دوسرے کو بلیک میل کریں گے جب کہ دیوار کے پیچھے خفیہ قوتیں ہوں گی جو انہیں چلائیں گی۔
احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد ہم نے سوچا تھا کہ 2024 کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا لیکن ایک بار پھر ہماری خواہش اور آئین کی بالادستی کو کچل دیا گیا ہے۔ اگر انتخابات مسلسل متنازع ہوتے رہے تو پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ براہ راست مداخلت کرکے ہر حلقے سے نمائندے چنتی ہے تو وہ عوام کی نمائندہ نہیں ہوگی۔ ایسی پارلیمنٹ کیسی پارلیمنٹ ہوگی جس کے بارے میں انگلی اٹھے گی کہ اس کو بھی ایجنسیوں نے پاس کیا ہے’ جس کو مخالف دیکھا اس کے خلاف کرپشن کے کیس کر دیئے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اس الیکشن میں ہماری اسٹیبلشمنٹ نے پچھتر سال کی کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، وردیاں عزت نہیں دیتیں بلکہوردیوں میںکردار عزت دیتے ہیں۔ ہم جمہوریت کے علمبردار ہیں، ہمارے بزرگ اس آئین کے بانی ہیں اور ہم اس آئین کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، لیکن آئین کی کوئی حیثیت نہیں، آئین چند ٹکڑوں کا نام ہے جن کی کوئی حیثیت نہیں، اکثریت کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ قرآن کے فیصلوں کو بدل دے۔یہاں ہمارے پارلیمنٹ کی حاکمیت نہیں ہمارے ملازمین کی حاکمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کے ساتھ کیسے جائیں گے؟ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ہم نے مل کر تحریک چلائی ہے، ان جماعتوں کے قائدین کنٹینرز پر ہوتے تھے اور ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوتے تھے، 2018 میں بھی آپ کا یہی مینڈیٹ تھا اور آج بھی وہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل بھی دھاندلی ہوئی اور آج کوئی دھاندلی نہیں، پی ٹی آئی کے پاس بھی وہی مینڈیٹ ہے جو اسے 2018 میں ملا تھا، پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں، جب آپ حکومت بنا رہے تھے تو دھاندلی نہیں ہوئی اور آج دھاندلی ہوئی ہے، میری پارلیمنٹ میں طاقت کسی اور کی مرہون منت ہے لیکن جب میں سڑکوں پر آؤں گا تو اپنی طاقت پر آؤں گا۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز