پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ آج ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات کی ہے، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود رہنماؤں کو ان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
علی ظفر نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہو جائے تو جمہوریت نہیں چل سکتی۔ عام انتخابات کی دھاندلی پوری دنیا نے دیکھی۔
علی ظفر نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو اس ملک کو کوئی قرضہ نہیں دے گا، عوام کا اعتماد نہ رکھنے والی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگی۔
یاد رہے کہ 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنا انتخابی نشان بلے سے محروم ہو گئی۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ای سی پی کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا کوئی اختیار نہیں، بادی النظر میں پی ٹی آئی نے شفاف انتخابات کرانے کا کوئی ثبوت نہیں دیا، آئین کے مطابق پی ٹی آئی کواراکین نکالنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز