ناروال :صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرتارپور راہداری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد کا درس دیا، لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہئیں۔
کرتارپور کے دورے کے دوران صدر کو سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور صدر کو سکھ مذہب اور کرتارپور کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق