غزہ: اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دیر البلاح میں رات گئے بے گھر فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں ہونے والے بم دھماکے سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اسپتال میں محدود سہولیات کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 24 گھنٹوں میں 104 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کے باعث وہ شمالی غزہ میں مزید امدادی سرگرمیاں نہیں دے سکتے۔
شہریوں پر اسرائیلی حملوں اور خوراک کی امداد تک رسائی پر پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہری بھوک سے مر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اب تک 69 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہلاک ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال کی تباہی کے باعث غزہ موت کا علاقہ بن چکا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار مکانات بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔امریکہ نے اسرائیل کے متنازعہ آباد کاری کے منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔