جمعہ, نومبر 22

لاہور: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پاور شیئرنگکے معاملے پر مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد معاملات طے پا جائیں، مسلم لیگ ن نے تاحال وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جو شہریوں کے مسائل حل کرسکیں۔ہم سے بھی پاور شیئرنگ کا فارمولا طے کیا جائے، ایم کیو ایم کا ن لیگ سے مطالبہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو ارکان کے تناسب سے وزارتیں دینے کا زیادہ حق ہے، ایم کیو ایم نے شروع میں وزارتوں کے نام دیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارتوں میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم محنت، اوورسیز اور ہاسنگ کی وزارتیں بھی چاہتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version