لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے زیادہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں۔ استحکام اور پرامن ماحول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان تب ہی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام کی روشن مثال پہلے قائم کی گئی ہے اور معیشت کی بہتری کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
زندہ قومیں بہادری اور محنت سے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔ آگے بڑھ کر مسائل حل کریں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے دور حکومت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی بچت کی اور معیشت اور بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی