غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں چار ماہ کا بچہ یاسر بھی شہید ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شیر خوار یاسر سمیت 14 معصوم بچے اور 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر دوہرا معیار اپنانے پر مغربی رہنماؤں کو خونخوار بھیڑیا قرار دیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے غزہ میں بمباری روکنے کی قرارداد کو ڈھٹائی سے ویٹو کردیا، مغربی رہنما اوپر سے مہربان ہیں لیکن اندر سے خون کے پیاسے بھیڑیے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے اسرائیل کو رمضان کے مہینے میں مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے اسرائیلی منصوبے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ جنگ میں 6 ہفتے کے وقفے اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا رمضان المبارک سے قبل غزہ پر کسی معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پیرس میں امریکا، اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی، پیرس مذاکرات میں مغویوں کی رہائی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں میں اب تک 29 ہزار 606 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ صرف بچے اور خواتین ہیں۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی