جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اسمبلیاں بھی ان کے مطابق ہوں اور لوگبھی، ہمارا موقف واضح ہے، ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018میں بھی دھاندلی کہہ رہے تھے، اب بھی دھاندلی کہہ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بتاؤں گا کہ سسٹم کے اندر رہنے والے روئیں گے، انہوں نے ساری زندگی الیکشن لڑے ہیں داڑھی الیکشن میں سفیدہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عوام یہ سوچ کر رہ جاتے ہیں کہ کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے۔ اگر پی ٹی آئی جیتی ہے تو ان کو حکومت دے دو۔ اگر ان کی مداخلت ہے تو اگلے الیکشن میں بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ہمارا پارلیمانی نظام جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا رویہ ہمارے ساتھ بہتر نہیں ہے’ باہر کے اداروں کو مداخلت کی دعوت نہیں دینی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ انہوں نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدر کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیں گے، جب کہ وہ وزیراعلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آیا، ہم نے روایات کے مطابق عزت دی، کوئی ہمارے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ ہے تو سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت بھی کہات تھا کہ مقابلے کا مزہ نہیںآ رہا’ ہم نے جیل میں وقت گزارا ہے، سیاسی لوگ جیل جاتے ہیں، میں کسی سیاستدان کے جیل میں رہنے سے خوش نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر الگ طریقہ سے دھاندلی ہوئی، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ عوام میں جانے سے خطرہ ہے ، الیکشن ختم ہونے کے بعد کوئی خطرہ نہیں، اپنے حق کا اندازہ ہے کہ کس حد تک کامیابی ہوسکتی ہے ۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہماری آواز کو دبایا جا رہا ہے، اپنی کامیابی کا اندازہ ہے ، ہم سے تکلیف کس کو ہو رہی ہے، ہم عالمی قوتوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارے حجم کو کم ہونا چاہیے’ الیکشن سے پہلے اطلاع ملی تھی کہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ جمعیت کے حجم کو کم کیا جائے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی