گوادر: موسلا دھار بارشوں کے بعد متعدد رہائشی علاقے زیر آب آنے سے شہری بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔شدید بارشوں کے باعث گوادر کی پرانی آبادی، سربندن، مالابند وارڈ اور دیگر علاقوں میں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا۔
بارشوں کے دوران کئی علاقے زیر آب آنے کے بعد خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کو دوسرے محلوں اور مدارس یا بلند و بالا عمارتوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے حکام متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سربندن اور گوادر میں متعدد کشتیاں ڈوب گئی ہیں جس سے ماہی گیروں کا روزگار بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ گوادر شہر کے مختلف علاقوں سے مکانات گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جب کہ شہری اپنے ہاتھوں سے نکاسی آب کے لیے کوشاں ہیں۔
گوادر اور سربندن کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے مسلسل بارش کے باعث زیر آب آ گئی۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش اور برف باری کا سلسلہ 29 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔