روس نے یکم مارچ سے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی کی جانب سے پیٹرول برآمد کرنے پر پابندی کی خبر روسی میڈیا آر بی سی نے جاری کی تاہم بعدازاں ڈپٹی پرائم منسٹر الیگزینڈر نواک کے ترجمان نے معاملے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کردیا۔
روسی میڈیا گروپ آر بی سی نے ایک نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم الیگزینڈر نواک نے 21 فروری وزیراعظم میخائل میشوسٹن کو خط لکھ پر پیٹرول کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی جو انہوں نے منظور کرلی، ایک علیحدے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ فیصلہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
آر بی سی کے مطابق نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ مانگ کو پورا کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ گھریلو مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
15-17 مارچ کے صدارتی انتخابات سے قبل دنیا کے سب سے بڑے گندم برآمد کنندہ میں گاڑی چلانے والوں اور کسانوں کے لیے گھریلو پیٹرول کی قیمتیں ایک حساس معاملہ ہیں، جب کہ حالیہ مہینوں میں کچھ روسی ریفائنریز یوکرین کے ڈرون حملوں کا نشانہ بھی بنی ہیں۔
دو سال سے جاری روس-یوکرین تنازعے کے پیش نظر دونوں ملکوں نے سپلائی لائنز اور لاجسٹکس میں خلل ڈالنے اور اپنے مخالفین کے حوصلے پست کرنے کے لیے ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔
تیل، تیل کی مصنوعات اور گیس کی برآمدات روس کی اب تک کی سب سے بڑی برآمدات ہیں، جو روس کی 1 ہزار بلین ڈالر کی معیشت کے لیے غیر ملکی کرنسی کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی