اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے رات کی تاریکی میں صارفین پر بجلی بم گراتے ہوئے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اضافی وصولیاں مارچ کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، اس اضافے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 66 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑے گا۔جنوری 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت مکمل کرنے کے بعد نیپرا نے بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا تاہم تحقیقات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں اور نیپرا نے بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔دوران سماعت چیئرمین نیپرا پاور ڈویژن اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر سخت نالاں تھے، انہوں نے کہا تھا کہ کمپنیاں اپنے معاملات سیدھے کرلیں اور اپنی نااہلی کی سزا عوام کو نہ دیں، نیپرا اتھارٹی کو ربڑ اسٹمپ نہ سمجھا جائے۔چیئرمین نیپرا نے جنوری کی بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں