راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہربانو نقوی نے ملاقات کی، آرمی چیف نے ڈیوٹی کے دوران غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر شہربانو کی تعریف کی۔
یاد رہے26 فروری 2024 کو نڈر خاتون افسر شہربانو نقوی نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیت، استقامت اور عزم کے باعث اندرون اور بیرون ملک اپنی پہچان بنائی ہے۔
آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا انمول حصہ ہیں اور ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
جنرل عاصم منیر نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحفظات اور شکایات کے ازالے کے لیے قانونی راستے موجود ہیں لہذا قانون کو ہاتھ میںنہ لیا جائے۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزو ر کرتی ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اسلام کے حسن سلوک اور احسان کے لازوال پیغام پر بھی روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا