جنیوا: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر حملے کی دھمکیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوال اٹھایا کہ جب غزہ راکھ اور ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے تو ہم یہاں کن حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کیسے خاموش رہ سکتی ہے جب کہ غزہ کے لوگ بے گھر اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی قراردادوں کے اطلاق میں دوہرے معیار اور پسند و ناپسند کے رویے کو مسترد کرتے ہوئے رفح پر اسرائیل کے حملے کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سنجیدہ، منصفانہ اور جامع نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ معصوم شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نشاندہی کی کہ غزہ سے 30,000 اموات کی اطلاع ملی ہے، اور 20 لاکھ سے زائد افراد غذائی قلت، تحفظ کی کمی، پانی، بجلی اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی کمی کا شکار ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مظالم کے باوجود سلامتی کونسل اپنے اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2720 پر عملدرآمد کیا جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، مملکت کے انسانی حقوق کمیشن کی صدر ڈاکٹر ہالہ بنت مازیاد التویجری، سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی، سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالمحسن ماجد بن شریک تھے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار