اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ یہ ملک بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہمارے کچھ نئے اور پرانے ارکان نے شرکت کی، قوم ہمارے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ یہ ملک بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا، پی ٹی آئی کے بانی عوام کے لیے حقیقی معنوں کی بات کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بانی نہ صرف پاکستانی بلکہ امت مسلمہ کے رہنما ہیں، ہماری پہلی منشا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن لیکن بھرپور سیاسی جدوجہد کریں گے، ہمارا آدھا مینڈیٹ ہم سے چھین لیا گیا ہے، پورا کراچی ہم سے چھین لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف مانسہرہ سے اپنی سیٹ ہار گئے، نواز شریف لاہور سے بھی ہارے لیکن فارم 47 پر جیت گئے، اسلام آباد میں بھی ہمارے لوگوں کو فارم 47 پر شکست ہوئی، ہمارے لوگوں نے ووٹ دیا لیکن نتیجہ کچھ اور نکلا۔
ہماری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ فارم 45 اور فارم 47 کا حل نکالے۔علی محمد خان نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کیمینڈیٹ کی حفاظت کریں گے، ہم اصل مینڈیٹ سامنے لانے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کی نشست پر بیٹھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو غیروں کی ایماء پرہٹا دیا گیا ۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔