اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مارچ سے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار