لاہور: 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلا ؤگھیراؤ کے 7 مختلف مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم نامزد کردیا۔
سماعت کے دوران پرائم منسٹر ہاؤس جلا کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی مرکزی ملزم ہیں۔ گواہوں کے بیانات موجودہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں سے کہا کہ وہ فوجی تنصیبات کو جلا دیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف حملہ کرنے کے لیے کوئی ٹویٹس کی ہیں، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہاں انسٹاگرام پر بہت سی ٹویٹس اور پیغامات ہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔
واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کے وکلا سے دلائل بھی طلب کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلا ؤگھیراؤ سمیت 7 مقدمات درج ہیں۔
جمعہ, اپریل 25
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔