لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں پہلا معاوضہ 5 لاکھ روپے ملا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ان کے پہلے معاوضے سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ آج سے 10 سال قبل 5 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا جو کہ اس وقت میرے لیے بہت زیادہ تھے، اس وقت میری عمر 16 سال تھی، معاوضہ سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔
اپنے مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا ایک مداح ڈیلیوری بوائے ہے، اس کے پاس جب بھی میرا آرڈر آتا ہے وہ اس آرڈر کے ساتھ میرے لیے کچھ نہ کچھ ضرور لے کر آتا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے اب تک جتنے بھی ایڈریسز تبدیل ہوئے وہ مداح ان سب گھروں میں میرے آرڈر لے کر آچکا ہے، اگر میں گھر میں نہ بھی ہوں تو وہ ریسیو کرنے والے شخص کو میرے لیے لایا گیا تحفہ ضرور دے کر جاتا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم