اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق محمد شہباز شریف کے لیے 7 جبکہ عمر ایوب کے لیے 4کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔محمد شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف، سید خورشید شاہ، احسن اقبال، سردار محمد یوسف،عطا تارڑ، عون چوہدری، طارق بشیر چیمہ، حنیف عباسی، رانا تنویر، رومینہ خورشید عالم شیزہ فاطمہ خواجہ شامل تھے۔اس موقع پر سینٹر اسحاق ڈاربھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمر ایوب کے کا غذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ملک محمد عامر ڈوگر، علی محمد، بیریسٹر گوہر خان شامل تھے۔ وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے وصول کیے۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری قانون سازی قومی اسمبلی محمد مشتاق اور اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی بھی موجود تھے۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی