اتوار, دسمبر 15

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سمیت معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version