پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے قائد عمران خان کو سیاسی قیدی بنا کر گرفتار کیا گیا ہے، 9 مئی کو ہمارے بے گناہ لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔
قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین اور صدر سیاسی قیدی ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنان سیاسی قیدی ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ بشری بی بی کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے قائد کو سیاسی قیدی بنا کر گرفتار کر رکھا ہے، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار نہیں، اس دن ہمارے بے گناہ لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی غیر آئینی نگران حکومتوں نے ہمارے 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا، نگران حکومتوں نے جو کیا اس پر آرٹیکل 6 لگناچاہیے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے۔
عمر ایوب نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹی وی ایوان سے میرا خطاب براہ راست نہیں دکھا رہا، سپیکر قومی اسمبلی میرا خطاب براہ راست دکھانے کی رولنگ دیں۔
اس پر اس وقت اجلاس کی صدارت کر نے والے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس وقت سرکاری ٹی وی پر اشتہارات چل رہے ہیں، پی ٹی وی آپ کی تقریر براہ راست دکھائے گا۔
عمر ایوب نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم پر وہ گولے برسائے گئے جن پر براہ راست فائر نہ کرنے کا لکھا تھا، ان کا مسئلہ پی ٹی آئی کے بانی سے ذاتی دشمنی ہے، پختون روایتوں کے برعکس ہمار ے ہمارے گھروں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا’روندا، میرے گھر پر 17 بار پولیس نے چھاپہ مارا، میرے 16 سالہ بیٹے کو دو بار گرفتار کرنے کی کوشش کی، ہائیکورٹ نے ڈی سی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کارکنوں کو تشدد کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، ملک کی 65 فیصد آبادی 45 سال سے کم عمر ہے، نوجوانوں نے اپنے خاندانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کریں، 3 نومبر 2022 کو ہونے والے سانحہ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، وزیر آباد حملے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن شہید ہوا، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت متعدد کارکنا ن زخمی ہوئے، وزیر آباد حملے میں تین شوٹر استعمال ہوئے، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی پر حملہ آور کہاں ہے، خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر حملہ آور کو مقصود چپڑاسی کی طرح خاموش نہ کر دیا جائے
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی 180 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیتیں، ہم نہیں چھوڑیں گے، عدالتوں میں جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہمارا اندرونی مسئلہ تھا، انتخابی نشان اس لیے لیا کیونکہ خدشہ تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی وزیراعظم نہ بن جائیں، ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں، لیکن ایک ملک اور دو دستور نہیں چل سکتے۔
اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے عمر ایوب سے پوچھا کہ آپ کب تک بات کریں گے جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے ابھی بہت کچھ کہنا ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی