اسلام آباد :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے آج حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر چیئرمین ، عمر ایوب کے سیکرٹری جنرل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان اور وفاقی الیکشن کمشنر رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد اشرف جبار اور عمر ایوب نے پارٹی اتحاد اور ہم آہنگی کی خاطر اپنی درخواستیں واپس لے لیں، اس وجہ سے بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں تھا، لہذا ہم نے انہیں بلامقابلہ فاتح قرار دے دیا ہے، وہ بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
رؤف حسن نے کہا کہ دریں اثنا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ، وہ بھی بلا مقابلہ ہی منتخب ہوئے کیونکہ ان کے عہدے کے لیے بھی کوئی اور نامزدگی نہیں تھی۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبرایس بابرسمیت کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے سکروٹنی کے بعد تین کومنظورکیاگیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں ہم نے اسی الیکشن رولز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔