لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔
عمران خان نے سوال اٹھایا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی کو سانحہ 9 مئی کی آزادانہ انکوائری میں کوئی دلچسپی نہیں، میں کہتا ہوں کہ 9 مئی والوں کو سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر جمہوریت کی نفی کی گئی، جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کو کیسے دی جا سکتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دیے جانا غیر آئینی عمل ہے، مشرقی پاکستان میں بھی عوام کو مینڈیٹ سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ملک ٹوٹا، ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی اور نقصان ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا جبکہ شریفوں کی سیاست ایس آئی ایف سی پر منحصر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سب سے بڑا یوٹرن پہلے ووٹ کو عزت دو اور اب بوٹ کو عزت دو ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر آتا ہے، انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو صرف چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں۔
عمران خان نے کہا کہ پشاور سے نورعالم، لاہور سے نواز شریف اور عون چوہدری جبکہ اسلام آباد کا کوئی حلقہ کھلوا کر آڈٹ کروا لیں، ان انتخابات سے صرف3 جماعتوں کو فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا پرامن احتجاج ٹکرا ہے اگر یہ ٹکرا ہے تو جمہوریت کو ختم کر دیں، مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ جنرل باجوہ نے حکومت گرانے کا کہا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ باجوہ نے ہمیں بھی یہ کہا تھا کہ اچھے بچے بن جا اور چپ کر کے بیٹھ جا، غلام بن کر نہیں بیٹھ سکتا، ووٹ کسی کو پڑے جتوا کسی کو دیا گیا، ن لیگ کی 25 سے زیادہ نشستیں نہیں تھیں مگر ان کی حکومت بنوا دی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں غلامی قبول کرنے کا کہا جا رہا ہے غلامی قبول کرنے والی قوم ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فوج کے خلاف نہیں، انتخابات پر تنقید فوج پر تنقید کیسے ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو فیل ہو گیا، لوگ نہیں مانے کہ ہم نے کوئی غداری کی ہے، جب تک جیل میں رکھنا ہے رکھیں غلامی قبول نہیں کروں گا، رجیم چینج کے بعد معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے لیے کہا تھا کہ مستحکم حکومت آنی چاہیے، آئی ایم ایف سے ملاقات میں کہا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور یہ شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔
ہفتہ, اگست 30
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی