لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سوا تین کروڑ پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملنے جا رہا ہے۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستحقین کورمضان پیکیج دینے جارہے ہیں ، اس پیکج کا نام ہم نے رمضان نگہبان رکھا ہے، لوگ روزے میں ہوتے ہیں اور قطاروں میں لگنا پڑتا ہے، غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلا گھیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اور نوازشریف کی خواہش پر ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی، اس سارے عمل میں پنجاب گورنمنٹ،پولیس اور متعلقہ محکموں کے لوگ شامل ہیں، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہوتا، ہم نے بی آئی ایس پی اور نادرا کی مدد سے سارا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپکے پاس آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کیلئے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا میں تصدیق ،ڈلیوری اورشفافیت ہے، اس وقت رمضان نگہبان پیکج کی پیکنگ اور ڈلیوری کا عمل جاری ہے، ابھی تک 80ہزار کے قریب ڈلیوری کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بیگ میں 10کلو آٹا ،2کلو چینی،2کلو گھی اور 2کلو چاول ہیں، ہم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آٹا اورگھی ملوں پر بٹھایا ہے، جو نمونے پاس ہوئے ہیں صرف وہ پاس کیے ہیں باقی نکال دیئے ہیں، جو ملز اچھی کوالٹی نہیں دے رہی تھیں ان 4ملز کو سیل کیا ہے ، گھی، چاول، آٹا، بیسن اور چاول کی بہترین کوالٹی رکھی ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔