ریاض: سعودی عرب میں کمپنی گارڈ کو قتل کرنے پر 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ مجرم ڈکیتی کی نیت سے ایک کمپنی میں داخل ہوئے اور دو گارڈز کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیاتھا۔ مقتول گارڈ کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔
سعودی پولیس نے اس ہولناک قتل کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا تھا، جنہیں مجاز عدالت نے مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔اس سزا کو بعد میں اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری شاہی فرمان کے ذریعے دی گئی جس کے تحت مکہ مکرمہ میں مجرموں کو پھانسی دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوڈانی شہری کے قتل کے جرم میں ایتھوپیا کے چار شہریوں کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اسی طرح دسمبر 2023 میں ایک ہندوستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں 2 بنگلہ دیشیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔سعودی عرب میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کی سزا موت ہے جس کے لیے عموما مجرموں کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔ چین اور ایران کے بعد سعودی عرب میں سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں متعدد بار سعودی عرب کے عدالتی نظام پر مبینہ طور پر غیر منصفانہ ٹرائلز اور سزائے موت پر تنقید کرتی رہی ہیں، جس پر سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات قانون کے مطابق شفاف اور منصفانہ ٹرائل سے نمٹائے جاتے ہیں۔
جمعہ, اکتوبر 18
تازہ ترین
- ڈکیت گینگ کی سرپرستی، سب انسپکٹر اور جیل ملازم گرفتار
- وزیراعظم ہائوس میں بڑا سیاسی اکٹھ، فوجی عدالتوں کے معاملے پر بریفنگ
- آئین میں ترمیم کیلئے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں: بیرسٹر گوہر
- اسرائیل کا حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ
- ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کرنے کا حکم
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی