اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیدیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنیکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5 میں ترمیم کی ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری اعلامییکے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی،کئی ججز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز کا موقف ہے کہ بے بنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوگی، کونسل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینے سے شق 5 کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 6 مختلف شکایات کا جائزہ لیا، 6میں سے 5شکایات میں ایسا کوئی مواد نہیں تھا جس پرکونسل کارروائی کرے۔
اعلامیے کے مطابق کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف شکایت پر جج کو نوٹس جاری کیا ہے اور نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے 14دن کا وقت دیا ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔