اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے صدر کے انتخاب کے لیے آصف زرداری کے نام کی توثیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے اتحادی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیہ میں مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ان کی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ عشائیہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی شرکت کی۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اعوان چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی۔ ان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل تھے۔عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ہمالیہ نما ہوشربا چیلنجوں کا سامنا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ہم پر جمی ہیں کہ ہم اس مینڈیٹ میں رہتے ہوئے کس طرح سے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔
عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اراکین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو ایک بار پھر صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا جس کی تمام شریک اتحادی جماعتوں نے توثیق کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو ووٹ دینا ہے اور متحد ہو کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے۔ اس وقت ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔
گفتگو کے آغاز میں آصف علی زرداری نے شہباز شریف، اسحاق ڈار، خالد مقبول، صدیقی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب میں بڑا ہوں، پاکستان کو درپیش چیلنجز مشکل ضرور ہیں لیکن ان کا حل ناممکن نہیں، جیسا کہ آئن سٹائن مشکل چیلنجز سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی نہیں ڈریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کی ہر سطح پر مدد کریں گے، عالمی سطح پر ان کی مدد کریں گے۔ زرداری نے کہا کہ ہماری ملیں اب بھی اتنی مضبوط ہیں کہ غریبوں کے لیے اناج بنا سکیں۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔