اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پیریز نے عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں معاشی مسائل تک محدود ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے خط کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے 28 فروری کو ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ یہ پروگرام فنڈ کی پاکستان کے ساتھ شمولیت سے متعلق تھا۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیرز نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ صرف معاشی مسائل تک محدود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بیان میں مزید کہا کہ ہم ادارہ جاتی اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس بات کی تصدیق خود عمران خان نے کی تھی کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسی صورتحال میں ملک کو قرضہ ملے تو کون واپس کرے گا؟ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی قرض بڑھے گا۔ سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جانا چاہئے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار