لاہور: پنجاب اسمبلی کے ارکان نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا لیا، اس موقع پر اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا جس میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی’ جبکہ سپیکر کی جانب سے کورم مکمل قرار دیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے نومنتخب ارکان کو حلف اٹھانے کی دعوت دی جبکہ سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چیئرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں رانا منور حسین، سید علی حیدر گیلانی، غلام مرتضی اور راحیلہ نعیم شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد نومنتخب ارکان حلف اٹھانے کے لیے کھڑے ہوئے جس پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔ یہ ہماری نشستیں ہیں، ہمیں دی جائیں۔
اپوزیشن کے احتجاج پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلانے کی استدعا کی۔ اس موقع پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب اور سپیکر ملک احمد خان میں نوک جھونک بھی ہوئی۔ رانا آفتاب نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے، حلف نہ لیاجائے۔ سپیکر نے کہا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہو رہا ہے جس پر رانا آفتاب نے کہا کہ قانون کی غلط تشریح نہ کریں۔ اپوزیشن کے اعتراض کے باوجود نومنتخب ارکان نے حلف اٹھانا شروع کردیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر نومنتخب خواتین ارکان سے حلف لینا شروع کیا تو اپوزیشن نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور شرم کرو شرم کرو کے نعرے لگائے۔ ایوان میں مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپوزیشن نے کہا کہ ہماری سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
اپوزیشن کے ارکان نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے درمیان مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔