پشاور :وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، کابینہ نے احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دینے کی منظوری دیدی ۔
انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے بچنے کے لئے کیش پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے، احساس پروگرام کے تحت رمضان پیکیج پر ساڑھے 8 ارب روپے خرچ کیے جائینگے، احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جب بانی کو سازش کے تحت ہٹا گیا تو مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی، امن امان کی صورتحال پر قابو پانا پہلا کام ہے، دیگر مستحق خاندانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے اور گرانٹ دیں گے، وفاق کی جانب 1500 ارب روپے بقایا ہیں، یہ ہمارا حق ہے، ہمیں اپنے پیسے ملنے چاہئیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام بھی اسی کام کا جائزہ لے۔
ہفتہ, دسمبر 28
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی