Author: web desk

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نجکاری کا حکم واپس لیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے انتظامیہ کو نئے پروفیشنل بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت کی طرف سے پی آئی اے نجکاری کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن نجکاری کے عمل کی وجہ سے نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، پی آئی اے فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے۔آئینی بنچ کے…

Read More

لاہور(نیوزڈیسک) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ اصل سیاستدان وہی ہوتا ہے جو نئی نسل پر سرمایہ کاری کرے۔ ہونہار سکالرز شپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان محنتی بچوں کو گارڈ آف آنر ملنا چاہیے، سکالرشپس دینے پر خوشی ہے ، میں ہونہار طلبہ کو اپنا سلام پیش کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آپ کے مستقبل کے لیے دن رات سوچتی ہوں، آج میں ایک سیاسی رہنما نہیں، بلکہ ایک ماں کے طور پر…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔ کوہسار پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بھی وارنٹ لے…

Read More

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے کی۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بنچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سٹیٹ گیسٹ کی آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دی گئی، اہم موقع پر احتجاج کی کال سے سیاسی جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔اسلام آباد میں غیر ملکی سفرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا اور ایسے موقع پر ایک جماعت نے حیران کن طور پر احتجاج کا اعلان کیا، دوران احتجاج سیاسی جماعت نے اسلحے سمیت ایک صوبے کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔انہوں نے کہا…

Read More

لاہور ( نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی، اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی، جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں اسی طرح بلائنڈ…

Read More

راولپنڈی (نیوزڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی، عمر تنویر بٹ وغیرہ کی درخواست بریت خارج ہو چکی ہے، عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا، اقبالی بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ جب تک عدالت پیش…

Read More

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں 5 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے…

Read More

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امن و امان بحال کرنا تھا لیکن آپ نے تو پورا اسلام آباد بند کر دیا، پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف اسلام آباد کے تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کاروبار کو چلنے…

Read More