سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے جب کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
(ن) لیگ کے ڈاکٹر سعید الہی نے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جب کہ(ن) لیگ کے پرویز رشید کو بھی سینیٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے ناصربٹ اورطلال چوہدری کوبھی سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، فرحان چشتی، شبیر قائم خانی، ہمایوں عثمان، ابو بکر صدیقی اور روف صدیقی بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چند دنوں میں سینیٹر کے ٹکٹ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔