وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی ، دنیا اس کی معترف ہے۔لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن آکرخوشی ہوئی، یہاں ایک خوشگوارتبدیلی دیکھنےکوملی،عام مسافروں کےلیےٹرین کی تزین وآرائش بہتراندازمیں کی گئی ہے،مدتوں بعد یہاں آنےکا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکےجدید ڈیجیٹائزسسٹم متعارف کرایا گیا ہے، صاحب حیثیت لوگوں کے لیے بزنس کلاس،برتھ، کچن اورڈائننگ ہال کی سہولیات ہیں، اشرافیہ نہیں عام آدمی کے لیے شاندا رسفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین وآرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی،انہوں نے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے، ریلوے سٹیشنز بہتر بنانے پر متعدد بار بریفنگ دی۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کوبھی خدمات پرکریڈٹ دیا جانا چاہیے، ریلوے کا پبلک ٹرانسپورٹ کےحوالے سے دنیا میں کلیدی کردار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک-بھارت کی 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ تاریخی جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، پاک فوج نے بہادری، مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، اس میں ہمارے فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرأت دکھائی۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواج پاکستان کے ساتھ مشورہ کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔