تہران: ایران کے دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر برج آزادی کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔ تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یوم پاکستان کے موقع پر آزادی ٹاور پر تقریب میں شرکت کی جہاں یوم پاکستان اور نوروز کے تہوار کی ویڈیو میپنگ کی گئی۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی ویڈیو میپنگ دکھائی گئی۔ روایتی آلات کی دھنوں کے ساتھ پاکستان کی قومی یادگاروں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
دو ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرنے کے لیے پاکستان کے قومی پرچم کو ایرانی پرچم کے ساتھ روشن کیا گیا۔ تقریب سے پاکستانی اورایرانی عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔
سفیر مدثرٹیپو کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع عوام اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے جو ثقافت، تاریخ اور روایات کا اشتراک ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔