ساتھ کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے والی ادویات (اسٹیٹنس) مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹل بیماری) سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
امریکا کی میڈیکل یونیورسٹی آف ساتھ کیرولائنا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق اسٹیٹنس میکروفیجز نام کے مدافعتی خلیوں کے رویے میں تبدیلی لا کر مسوڑھوں کے انفیکشن سے ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔تازہ ترین تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ ادویات قلبی مرض کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں کی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔
جامعہ سیتعلق رکھنے والے ایک اسسٹنٹ پروفیسر سبرامنیا پینڈروواڈا کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران محققین نے مسوڑھوں کی بیماری کے دوران مخصوص کیفیات کی نقل کی اور اسٹیٹنس متعارف کراتے ہوئے میکروفیج کے ردِ عمل میں بہتری کا مشاہدہ کیا ۔ جس سے یہ بات جاننے کا موقع ملا کہ اسٹیٹنس کی طرح کی ادویات ان بیماریوں جیسی پر سوزش کیفیات سے نمٹنے میں کس طرح مدد دے سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پیریوڈونٹل لٹریچر میں روایتی تھراپی کے ساتھ اسٹیٹنس کے استعمال کے مفید اثرات بتائے گئے ہیں۔ البتہ، اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹنس خاص طور پر میکروفیجز کو متاثر کرتے ہیں جو مسوڑھوں کی بیماری کے علاج میں مدد دے سکتا ہے۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے