اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان سے سیاسی اتحاد کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن)، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ہماری سیٹیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی 22 سیٹوں میں سے تین سیٹیں یہ لوگ جیت چکے ہیں باقی ہمارے سیٹیں ہیں، ہماری15 نشستیں ایم کیو ایم اور 4 پیپلز پارٹی کے پاس گئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ صفر اور کسی کے ساتھ ایک ملا کر یہ سارے جتوائے گئے ہیں، اللہ کرے بانی پی ٹی آئی عید گھر پر گزارے، جج صاحب نے 14، 14 گھنٹے سماعت کی اور تین مرتبہ اس میں ہسپتال بھی گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف میں دیر ہی نہیں ہونی چاہیے، جس طرح سے فیصلے ہوئے تمام غیر قانونی تھے، قانون کی بالادستی پر یقین کرتے ہیں عدلیہ پر ہمیں اعتماد ہے اور احترام کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ جب ان مقدمات کو دیکھے گی تو سارے ختم ہو جائیں گے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔