متنازع یوٹیوبرعادل راجا برطانوی عدالت میں اپنے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے، عدالت نے 10 ہزار پائونڈ جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم متنازع یوٹیوبر عادل راجا اپنے خلاف بریگیڈیئر (ر)راشد نصیر کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائرکردہ ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست میں ناکام رہے اور مقدمہ ہار گئے۔
عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پانڈ کی ادائیگی کریں۔عدالت نے قرار دیا کہ عادل راجا نے بریگیڈیئر (ر)راشد نصیر کی اپنی ٹویٹر/ ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں ہتک کی۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق متنازع یو ٹیوبر عادل راجا کو برطانوی ہائی کورٹ میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب جج نے ان کی تمام درخواستوں کو مسترد کردیا، جس میں سابق فوجی سینئر افسر بریگیڈیٹر (ر) راشد نصیر کے ان کے خلاف ہتک عزت کے ایک کیس پر امتناع کی درخواست بھی شامل ہے۔ڈپٹی ہائی کورٹ جج رچرڈ اسپیرمین کے سی نے قرار دیا کہ عادل فاروق راجا ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 5 ہزار پانڈ کی ادائیگی کریں، عادل راجا کو اس رقم کی ادائیگی کیلیے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
عادل راجا اپنے وکیل اور پی ٹی آئی یوکے کے رہنما مہتاب انور عزیز کے توسط سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش ہوئے، متنازع یوٹیوبر نے استدلال دیا کہ متعدد وجوہات کی بنا پر بریگیڈیئر (ر ) راشد نصیر کے مقدمے پر امتناع دیا جائے لیکن عدالت نے ان کے تمام دلائل مسترد کردیے ۔برطانوی عدالت نے عادل راجا کے تمام الزامات کو بے بنیاد اورغلط قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔
جج کے فیصلے کے نتیجے میں عادل راجا کو اب اپنے تمام الزامات کو سچ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔ایک الگ درخواست میں عادل راجا نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بریگیڈیئر ( ر) راشد نصیر کو مقدمے کے اخراجات کی سیکیورٹی کے طور پر 250000 پانڈ جمع کرانے کا حکم دے لیکن جج نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلا سے اتفاق کیا۔
اپنی درخواست میں عادل راجا نے سماعت کے دوران اپنے گواہوں کو خفیہ رکھنے کی بھی استدعا کی لیکن کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلا کے اختیار کیے گئے استدلال سے اتفاق کیا۔
عادل راجا کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب ایک علیحدہ درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے دعوے کو اس بنیاد پر مسترد کردے کیونکہ وہ کسی سنجیدہ نقصان کا شکار نہیں ہوئے۔جج نے یہ استدعا خاطر میں نہیں لائی اور عادل راجا کی درخواست بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلا کی رضامندی پر ملتوی کردی۔
عادل راجا نے فوجی افسر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز 14 جون 2022 کو ٹویٹر اور یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز کے ذریعے کیا تھا۔عدالتی دستاویزات سے حاصل معلومات کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد نے اپنے برطانوی وکلا کے ذریعے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس دائر کیا تھا۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا