اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے۔ انسداد پولیومہم کےحوالےسےتقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں60 پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے، انسداد پولیو مہم 16سے19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیوکے خلاف جنگ میں تعاون پربین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے، پاکستان سے پولیو کےمکمل خاتمے کے لیےسعودی ولی عہد کا کردارقابل قدر ہے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے، بھرپورعزم کےساتھ پولیوکوملکی سرحدوں سےباہرنکال کردم لیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیومہم میں حکومت سےتعاون کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیومہم میں ورکرزکےساتھ تعاون یقینی بنائیں، والدین بچوں کوقطرے پلا کران کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچے توانا ہوکرملک کےروشن مستقبل میں کردارادا کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیوورکرزکی ملک کےطول وعرض میں خدمات قابل ستائش ہیں، پولیوورکرزمرض کےخاتمےکےلیےجرات اور بہادری کےساتھ شبانہ روزمصروف ہیں، اس بارپولیوکا ہمیشہ کےلیےخاتمہ کرکےدم لیں گے۔ محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجزوالےعلاقوں میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا بھرپورتعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگےبڑھ رہے ہیں، پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ