لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کو علی امین گنڈا پور کی سرکار فالو کر رہی ہے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ علی امین کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی ، امید ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے ، ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ہیں، ایسی ہی سہولیات کے پی کے لوگوں کو بھی ملنی چاہیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے، محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہے جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار، خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرینگے، رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔