پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب ہوگیا۔حال ہی میں افغانستان سے متصل شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے دراندازی کے دوران 7 حملہ آور مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔
افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ تمام ٹھکانے افغان طالبان کے علم میں ہیں مگر وہ ان کیخلاف کوئی بھی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ہیں۔
افغان دہشتگرد ملک الدین مصباح کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کرنے کے لیے اب براہ راست افغان شہری ملوث ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک پہلو ہے۔
ٹی ٹی پی دہشتگرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر دونوں ہی اس وقت افغانستان کی سرزمین پرافغان طالبان کے زیر سایہ موجود ہیں اور افغان شہری بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ افغان عبوری حکومت نہ صرف دہشتگردوں کو مسلح کر رہی ہے بلکہ ٹی ٹی پی کیساتھ اپنے شہریوں کو بھی پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔