دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے، پاکستانی فائٹرز شازیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دیدی جبکہ علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔ایونٹ کا آغاز پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رضوان علی کا بھارت کے پون گپتا سے ہوا۔
پاکستانی نے باآسانی پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف پر بازی لے گئے، رضوان علی نے بھارتی حریف پون گپتا کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔پاکستان کی بھارت پر 0-1 سے برتری کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان ہوا۔دوسرا راؤنڈ پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 سے برابر ہونے پر دونوں فیصلہ کن راؤنڈ تک پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان کے شاہزیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا۔میچ کے آغاز سے ہی شاہزیب رند کے مسلسل حملوں سے حریف کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بالآخر انہوں نے بھارت کے رانا سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔اور اس طرح پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔
ایونٹ میں موجود بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے بھی شاہزیب رند کو مبارکباد دی۔بھارتی اداکار نے شاہزیب رند سے ملاقات کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فتح کے بعد شاہزیب رند دونوں ممالک کے درمیان امن کا پیغام لیے بھارت اور پاکستان کے پرچم اٹھائے رِنگ میں آئے، انہوں نے کہا کہ ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے۔
قبل ازیں فائٹ سے قبل جب پاکستانی اور بھارتی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
جمعہ, مارچ 14
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔