اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے، بانی پاکستان نے کہا قوم کیلئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے ہیں جو چیلنج ہے، پاکستان تعلیم کے سیکٹر میں کام کر رہا ہے، دانش سکولوں میں غریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بچوں میں غذائی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان چیلنجز پر قابو پاکر ایٹمی قوت بنا، پاکستان میں بچوں کا سکول سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانیں قربان کیں، دہشت گردی ملک کے لیے بڑا چیلنج ہے، 10 ہزار سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار نجی تعلیمی اداروں سے بہتر بنایا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے 2018 کے درمیان پنجاب میں جبری مشقت کا خاتمہ کیا گیا، بچوں سے مشقت کرانے والے والدین کو بچوں کی تعلیم کیلئے رقم دی، قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کئی چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 45 ہزار بچوں کو میرٹ یا سکالر شپس دی گئیں، جنوبی پنجاب میں لڑکیوں کیلئے زیورتعلیم پروگرام شروع کیا، پنجاب میں بڑی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں لایا گیا۔
جمعرات, نومبر 14
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات