پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی کیلئے قرار داد عددی اکثریت سے منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔اس کے علاوہ قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حکومتی اراکین نے قرارداد کو منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔
اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے گورنر کی منظوری کے بغیر اجلاس بلانے پر اعتراض اٹھایا اور کارروائی کو غیر آئینی قرار دیا۔
اسپیکر نے کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔