وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبا کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیے ہیں اور وزیر اعظم مسلسل اپنے آپ کو صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اورکرغزستان میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے اور پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کی ہدایت کی ہے جبکہ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کوبتایاکہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیر ملکی طلبا میں جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پاکستانی طلبہ بھی ہنگاموں کی زد میں آئے اور مشتعل کرغز طلبا نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مشتعل کرغز طلبا کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا گیا جس پر پاکستانی طلبا تشویش کا شکار ہیں اور طالبات محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم