مظفرآباد: پولیس نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی ملاقات ان کے خاندان سے کرا دی۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے باہر کہوڑی تھانے میں احمد فرہاد اور ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی۔
مغوی شاعر کے بھائی کے مطابق احمد فرہاد کی حالت ٹھیک ہے، اب ہم آزاد کشمیر میں بنائے گئے مقدمات ختم کرانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔اس سے قبل بدھ کو شاعر احمد فرہاد کی فیملی نے مظفرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مظفرآباد صدر تھانے پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ احمد فرہاد یہاں موجود نہیں۔
اہلیہ احمد فرہاد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ پولیس تعاون نہیں کر رہی، اگر ریمانڈ لیا گیا ہے تو احمد فرہاد کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کامطلب ہیکہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔