وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حقائق سے آنکھیں نہیں پھیری جاسکتیں، پولیس صوبے میں جرائم کنٹرول کرے۔
لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال اورپولیس کارکردگی پر وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ میں 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، پولیس جرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں، پنجاب میں کسی جگہ بھی نوگو ایریا برداشت نہیں، صوبے بھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا پولیس قربانی دے رہی ہیمگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کانظام لا رہے ہیں، جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا پولیس کوپورے وسائل مہیاکر رہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے، گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ، پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ ڈی جی خان میں بجلی چوری پر کارروائی کے ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لیے موثرکارروائی کی جائے، بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائیگی۔
انہوں نے کہا سرگودھا میں 10افراد کو ہجوم سے بچانے، باحفاظت نکالنے پر آئی جی پنجاب، آرپی او سرگودھا اور ڈی پی اوکو سراہتی ہوں، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد سیزائد کمی بھی خوش آئندہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ تنخواہ لیکر جانے والیمزدورں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کیلیے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ڈرگز کے سدباب کے لیے مستقل بنیادوں پر ایکشن جاری رکھا جائے
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں