اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان دیکھا گیا ۔مئی میں مہنگائی کی شرح میں 3.2فیصد کمی ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔
ملک میں گذشتہ ایک ماہ(مئی 2024)کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.24فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مئی 2024کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.8فیصد کی شرح پر آگئی ہے جو کہ ایک سال کے دوران 38فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد کی سطح پر آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 24.5 فیصد کی سطح پر آگئی ہے پچھلے سال اسی عرصے کے دوران ملک میں مہنگائی کی کی شرح 29.1فیصد تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2.24 کے مقابلیمئی2024 میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔ ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4 اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق مئی میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی میں3.24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی 2024 میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آگئی۔ مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی سے مئی تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں ٹماٹر، پیاز 51 فیصد، چکن35.2 اورگندم 22.7 فیصد سستے ہوئے جب کہ مئی میں مائع ایندھن 9.4، بجلی چارجز 4.5، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا ،اس کے علاوہ مئی میں آلو 14.73،گوشت چارفیصد اور لوبیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پیر, دسمبر 23
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی