پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک گیر دوروں کے لیے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعوی کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیربرائے سیاسی امور اور پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان، نوازشریف کے دوروں کا شیڈول تیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس کے بعد دیگر صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ضلعی صدور سے رابطے تیز کردیے ہیں، پارٹی کے ضلعی صدور نوازشریف کے دوروں کے حوالے سے تجاویز دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے صوبائی قیادت کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ماڈل ٹان سیکرٹریٹ بلایا جائے گا، دوروں کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد پارٹی صدر تنظیم سازی کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے دعوی کیا کہ نوازشریف کی جانب سے پارٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔