پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جان سینا نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک نامی ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2025 میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا مگر لوگوں کی محبت نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔
47 سالہ جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے اور انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔اپنے کیرئیر کے دوران وہ 16 بار ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے جو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2025 میں ریسل مینیا بطور ریسلر ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے تھینک یو جان سینا کے نعرے لگائے جبکہ ریسلر نے جو ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی، اس لکھا تھا کہ ‘دی لاسٹ ٹائم از نا’۔جان سینا نے 2006 میں اداکار کے طور پر اپنا کیرئیر فلم دی میرین سے شروع کیا۔
اس کے بعد وہ متعدد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں فاسٹ اینڈ فیوریس 9، دی سوسائیڈ اسکواڈ اور ٹرین ورک قابل ذکر ہیں۔2018 سے وہ پارٹ ٹائم ریسلر کے طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای سے جڑے ہوئے ہیں۔
وہ قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے والے ادارے میک اے وش سے بھی منسلک ہیں اور اس حوالے سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہے۔جان سینا نے میک اے وش فانڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔