اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشااللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشااللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کی تشریح ذاتی مفادات کی بنیاد پر غلط طریقے سے کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا، الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالت نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت کا کس طریقے سے استحصال کیا گیا۔ آج آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ہمارے لیڈر کے کیس میں بھی انصاف کریں۔
اس موقع پررہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فارم 47 کے ذریعے لوگ منتخب کروائے گئے۔ جب تک ہماری تمام سیٹیں واپس نہیں ملتیں جدو جہد جاری رہے گی۔ ہمیں مخصوص نشستیں تو مل گئیں فارم 47 کے ذریعے چھینی گئی سیٹیں بھی واپس کی جائیں۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری