وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دے دیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے، سمبڑیال الیکشن میں تحریک انصاف کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے، فافن نے 121 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویو کیے ان میں 116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوا ہے، فافن نے کہا سمبڑیال میں تحریک انصاف ووٹ 35 فیصد سے 29 فیصد تک آگیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ رپورٹ تحریک انصاف اور اس کے ایجنڈے پر چلنے والے نام نہاد اور جید فلسفیوں اور دانشوروں کے ڈوب مرنے کے لئے کافی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے، سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے، یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔
جمعہ, جون 13
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک